You are currently viewing انصاف کے ایوان کو تحریک انصاف کا ایوان بننے سے روکنا قوم کی ذمہ داری ہے،مریم نواز

انصاف کے ایوان کو تحریک انصاف کا ایوان بننے سے روکنا قوم کی ذمہ داری ہے،مریم نواز

لاہور (ڈیسک) چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہے کہ جس کے اپنے برادرز ججزعدم اعتماد کر دیں، اس کےفیصلے کی قانونی حیثیت ہوگی نہ اخلاقی۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کی جانب سے فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد کی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔
مریم نواز کا اس حوالے سے ردعمل میں کہنا تھاکہ جس کے اپنے برادرز ججزعدم اعتماد کر دیں، اس کےفیصلے کی قانونی حیثیت ہوگی نہ اخلاقی۔


انہوں نے کہا کہ سہولت کاروں کی جانب سے انصاف کے ایوان کو تحریک انصاف کا ایوان بننے سے روکنا قوم کی ذمہ داری ہے، ون مین شو تباہی کا باعث بنے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ جسٹس مندوخیل کی دعاؤں میں شریک ہیں کہ اللّہ تعالی سپریم کورٹ آف پاکستان پر رحم فرمائے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7