You are currently viewing سندھ پولیس کا کچے میں گرینڈ آپریشن کیلیے حکومت سے فنڈز فراہمی کا مطالبہ

سندھ پولیس کا کچے میں گرینڈ آپریشن کیلیے حکومت سے فنڈز فراہمی کا مطالبہ

کراچی (ڈیسک) سندھ پولیس نے کچے کے علاقے میں گرینڈ آپریشن کے لیے حکومت سے فنڈز فراہمی کا مطالبہ کردیا۔
سندھ پولیس نے جدید اور بھاری ہتھیار خریدنے کے لیے حکومت سے 2 ارب 80 کروڑ روپے دینے کی درخواست کی ہے۔ سندھ پولیس کے مطابق بھاری فنڈز سے گھوٹکی، کشمور، شکارپور اضلاع کے کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں کا صفایا کرنے کے لیے ہتھیاروں کی خریداری کی جائے گی۔ سندھ پولیس کی جانب سے حکومت کو فراہم کی جدید اسلحے کی خریداری لسٹ میں اسنائپر رائفلز، مارٹر گن، جی تھری رائفلز، گرنیڈ لانچرز، تھرمل دور بین، نگرانی کے لیے جدید ابابیل ڈرون، اندھیرے میں دیکھنے والے کیمرے شامل ہیں جبکہ سندھ پولیس نے ممنوعہ، ملٹری گریڈ اسلحے کے لیے بھی وفاقی وزارت داخلہ سے اجازت طلب کی ہے۔