You are currently viewing 9 مئی کے شرپسندوں کی گرفتاری میں اسپیکر قومی اسمبلی کے رکاوٹ بننے کا انکشاف

9 مئی کے شرپسندوں کی گرفتاری میں اسپیکر قومی اسمبلی کے رکاوٹ بننے کا انکشاف

راولپنڈی (ڈیسک) 9 مئی کے شرپسندوں کی گرفتاری میں قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے رکاوٹ بننے کا انکشاف ہوا ہے۔
مذکورہ انکشاف سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی راجہ جاوید اشرف کی ویڈیوسے ہوا۔
راجہ جاوید اشرف کو ویڈیو میں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ گوجر خان میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو اسپیکر قومی اسمبلی کے کہنے پر گرفتار نہیں کیا گیا۔

راجہ جاوید اشرف کا کہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف نے اعلیٰ حکام کو گوجر خان سے گرفتاریاں کرنے سے منع کررکھا ہے، ان کا کہا تھا کسی نے انہیں ووٹ دیا ہو یا نہ دیا ہو، کسی کا تعلق پی ٹی آئی سے ہی کیوں نہ ہو گوجر خان میں گرفتاری نہیں ہو گی۔
راجہ جاوید اشرف نے تقریر کے دوران ایس ایچ او گوجر خان کو بھی کھڑا کر تے ہوئے ان سے کہا کہ بتائیں کہ گرفتاریوں سے روکا یا نہیں؟۔
راجہ جاوید اشرف کے حکم پر ایس ایچ او گوجر خان نے کھڑے ہو کر تصدیق کی کہ انہیں گرفتاریوں سے منع کیا گیا تھا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7