کراچی (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے 2 ارکان سندھ اسمبلی نے 9 مئی کو دہشت گرد حملوں کے خلاف پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سنجے گنگوانی نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا اور کہا کہ کور کمانڈر ہاؤس، شہداء کی یادگاروں پر حملوں کی مذمت کرتا ہوں۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی کریم گبول نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔
انھوں نے بھی جی ایچ کیو اور کورکمانڈر کے گھر پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
یاد رہے کہ کریم بخش گبول سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 100 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں جبکہ ڈاکٹر سنجے گنگوانی مخصوص نشست پر رکن سندھ اسمبلی ہیں۔
9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد شرپسند حملوں کے بعد پی ٹی آئی کے اہم رکن عامر کیانی نے سیاست اور محمود مولوی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔