You are currently viewing 6 روز موسم معتدل رہنے کے بعد کراچی میں گرمی بڑھنے کا امکان

6 روز موسم معتدل رہنے کے بعد کراچی میں گرمی بڑھنے کا امکان

کراچی (ڈیسک) آئندہ 5 سے 6 دن تک موسم معتدل رہنے کے بعد 6 یا 7 اکتوبر سے کراچی میں گرمی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار وں کے مطابق بھارتی گجرات میں پوسٹ مون سون سسٹم سے سمندری ہوائیں متاثر ہوسکتی ہیں، آج رات سے مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک کے شمالی حصے پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ مغربی ہواؤں کا معتدل سسٹم 48 سے 72 گھنٹوں تک اثر انداز رہ سکتا ہے، سسٹم کے تحت خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب میں ممکنہ طور پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، اتوار تک سسٹم کی شدت رہنے کا امکان ہے۔ شمالی علاقوں اور پہاڑوں پر برفباری اور پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے، موسمیاتی تجزیہ کار وں کے مطابق اکتوبر میں 4 سے 5 مغربی ہواؤں کے سسٹم شمالی حصے پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔