You are currently viewing شرجیل میمن کیخلاف کرپشن کی رپورٹ عدالت نے طلب کرلی
2901162405

شرجیل میمن کیخلاف کرپشن کی رپورٹ عدالت نے طلب کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے خلاف سندھ ہائی کورٹ نے نیب، ایف آئی اے اور دیگر کے تحت کی جانے والی ‘کرپشن’ سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے کہ پی پی پی کے رہنماء اس وقت دبئی میں مقیم ہیں اور انہوں نے اپنے خلاف مبینہ کرپشن کیس کی تحقیقات کے آغاز کے حوالے سے اپنے وکیل کے ذریعے سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست جمع کرائی ہے۔ وکیل نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل شرجیل انعام میمن کو مبینہ طور پر جعلی مقدمات میں پھنسایا جارہا ہے وہ کبھی کرپشن میں ملوث رہے نہ ہی انھوں نے کبھی اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے لہذا انہیں پاکستان آمد پر گرفتار نہ کیا جائے اور نہ ہی اُن کے بیرونی دوروں پر پابندی عائد کی جائے۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عرفان سعادت خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے وفاق کے لاء افسر کو ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 4 فروری تک کے لیے ملتوی کردی۔