You are currently viewing کوارٹرز مخدوش تھے، معاملے پر سیاست نہ کی جائے، آغاسراج
2501162367

کوارٹرز مخدوش تھے، معاملے پر سیاست نہ کی جائے، آغاسراج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آغا سراج درانی کہتے ہیں کہ ایس بی سی اے نے پہلے ہی کوارٹرز کو خطرناک قرار دیا ہے، اراکین اسمبلی احاطے میں قائم کوارٹرز پر سیاست نہ کریں۔ سندھ اسمبلی کے احاطے میں مسمار کیے جانے والے کوارٹرز کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہر میں بہت سے لوگ ندی نالوں پر رہائش پذیر ہیں، جنہیں کوارٹرز میں رہنے والوں کی مدد کرنی ہے وہ پہلے کہاں تھے، وزیراعلی سندھ سے اس مسئلے پر خود بات کرونگا اور متاثرہ افراد کو متبادل جگہ کی فراہمی کے لیے درخواست کروں گا، پیپلزپارٹی کی پالیسی بے گھر کرنا نہیں ہے،انسانی ہمدری کی بنیاد پرانھیں رہائش فراہم کی تھی۔

آغاسرج درانی نے مزید کہا کہ چھوٹا سا سندھ اسمبلی کا سیکریٹریئٹ ہے جس پر سیاست ہو رہی ہے، متعدد صوبائی اسمبلی کے ممبران ابھی کےجی کلاس میں ہیں، سیاست کی نرسری بھی انھوں نے نہیں پڑھی، ان کوارٹرز مخدوش قرار دیا گیا تھا، بقیہ مکانات ہیں ان کے گرنے سے ایشو بنانے والے ذمے دار ہوں گے، کوارٹرز متاثرین کا مسئلہ حل کرنے کیلئے سیکریٹری جی اے کو طلب کرلیا ہے۔