You are currently viewing بلدیاتی ادارے غیرفعال ہیں الیکشن کمیشن ذمہ داری پوری نہیں کررہا، فاروق ستار

بلدیاتی ادارے غیرفعال ہیں الیکشن کمیشن ذمہ داری پوری نہیں کررہا، فاروق ستار

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی مؤومنٹ کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں الیکشن کمیشن اپنی ذمے داری پوری نہیں کررہا، بلدیاتی اداروں کو فعال ہوجانا چاہیے تھا لیکن نہیں ہوسکے۔

اسلام آباد میں ایم کیوایم رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات سپریم کورٹ کے حکم پر ہوئے جس کے بعد بلدیاتی اداروں کو فعال ہوجانا چاہیے تھا لیکن نہیں ہوسکے، الیکشن کمیشن بھی اپنی ذمے داری پوری نہیں کررہا، الیکشن کمیشن شوآف ہینڈ کا معاملہ کالعدم قراردیتا تو معاملہ عدالت میں نہ آتا، رواں سال بھی بلدیاتی اختیارات صوبائی حکومتوں نے استعمال کیے ہیں جبکہ 6 ماہ گزر گئے لیکن میئرز اور ڈپٹی میئرز کے انتخابات نہیں ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ دو بڑی سیاسی جماعتوں نے اپنے مفادات کےتحفظ کے لیے مختلف پالیسیاں اپنائیں، بڑی جماعتیں اپنے مفادات کے تحت ہر صوبے میں مختلف پالیسیاں بناتی ہیں، پورے ملک کے لیے ایک پالیسی نہ رکھنا بڑی جماعتوں کی منافقت ہے، مسلم لیگ (ن) کو سندھ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تو اس نے ہمارے مؤقف کی حمایت کردی۔

فاروق ستار کہا کہنا تھا کہ ایم کیوایم سے منحرف ہو کر نئی سیاسی جماعت بنانے والے مصطفیٰ کمال نے اپنی پارٹی کا نام تو رکھ لیا لیکن کان میں اذان ہم ہی دیں گے۔