You are currently viewing پاکستان کی ورلڈٹی20 کے سیمی فائنل میں رسائی ممکن

پاکستان کی ورلڈٹی20 کے سیمی فائنل میں رسائی ممکن

موہالی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا اہم مقابلہ پاکستان اور آسٹریلیاء کے درمیان جمعے کو ہوگا، اگر گرین اسکواڈ نے کینگروز کو شکست دے دی اور پھر آسٹریلیا بھی بھارت سے جیت جائے تو شاہینوں کو سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی مل جائے گی۔

بھارت میں کھیلے جارہے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کا اہم میچ آسٹریلیا سے جمعے کو کھیلا جائے گا، شاہینوں کیلئے اس میچ میں مدمقابلے کو چِت کرنا لازمی ہوگا جس کے بعد اگر کینگروز بھارت کو شکست دے دیں تو گرین اسکواڈ سیمی فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرجائے گی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم گروپ دوئم میں شامل ہے، اس گروپ میں نیوزی لینڈ 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست اور سیمی فائنل میں کنفرم ہے۔ دوسرے نمبر پر ہے بھارت جس کے 4پوائنٹس ہیں جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے 2،2 پوائنٹس ہیں۔
بھارت اور پاکستان کا ایک،ایک جبکہ آسٹریلیا کے 2میچز باقی ہیں لیکن پاکستان کا رن ریٹ اس وقت بھارت اور آسٹریلیا دونوں ہی سے بہتر ہے۔ اب پاکستان کو آسٹریلیا سے میچ جیتنا ہے اور اچھے مارجن سے جیتنا ہوگا تاکہ رن ریٹ کو مزید مستحکم کیا جاسکے، پھر دعا کرنا ہوگی کہ اتوار کو آسٹریلیا اور بھارت کا میچ مکمل ہو اور اس کا نتیجہ آسٹریلیا کے حق میں ہو۔ ایسی صورت میں پاکستان ، آسٹریلیا اور بھارت تینوں 4، 4 پوائنٹس کے ساتھ برابر ہوں گے اور پاکستان بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر اگلے راؤنڈ میں جگہ بناسکتا ہے۔