You are currently viewing سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت پھر ناساز ہوگئی

سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت پھر ناساز ہوگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت ایک مرتبہ پھر ناساز ہوگئی، ڈاکٹروں کی ٹیم نے اُن کی رہائش گاہ پر طبی معائنے کے بعد اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دے دیا۔

سابق صدر پرویز مشرف کی طبعیت ایک مرتبہ پھر بگڑ گئی، جس کے بعد پی این ایس شفاء کے ڈاکٹرز کی ٹیم کو فوری طلب کیا گیا، ہڈی کے ماہر ڈاکٹرز سمیت دیگر تین فزیشن پر مشتمل ڈاکٹرز کی ٹیم نے سابق صدر کا چیک اپ کیا۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف برقرار ہے، گزشتہ دنوں ڈاکٹرز نے پرویز مشرف کو گھر میں ہی آرام کا مشورہ دیا تھا تاہم اس دفعہ ڈاکٹرز نے انہیں اپستال متنقل کیے جانے کا مشورہ دے دیا ہے جبکہ معالجین نے انہیں بیرونِ ملک علاج کا مشورہ بھی دے رکھا ہے۔