You are currently viewing ڈالر گرل ایان علی کے بینک اکاونٹ میں موجود رقم ضبط کرلی گئی

ڈالر گرل ایان علی کے بینک اکاونٹ میں موجود رقم ضبط کرلی گئی

راولپنڈی  (نیوز پاکستان) ایف بی آر کی جانب سے ماڈل ایان علی کافلیٹ اوربینک اکاؤنٹ میں موجودرقم ضبط کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق ایان علی کوانکم ٹیکس کی ادائیگی کیلئےنوٹس جاری کیےجاتےرہے جبکہ ایان علی پرایک کروڑ87لاکھ57ہزارروپےانکم ٹیکس واجب الادا  ہے ۔

تفصیلات کے  مطابق ڈالر گرل کو ٹیکس کی ادائیگی  کےحوالےسےکئی نوٹسز جاری کئے گئےجبکہ ایان علی نے کسی بھی نوٹس کاکوئی جواب نہیں دیا۔جس کے بعد ایف آئی اے نے سپر ماڈل کا فلیٹ اور بینک اکاونٹ میں موجوو رقم ضبط کرلی۔

 تاہم ذرئع کے مطابق  ایان علی کے  بینک اکاؤنٹ میں35لاکھ روپےسےزائد رقم موجود ہے جبکہ ایا ن علی کے والد نے اکاونٹ سیل کئے جانے  سے قبل بینک سےرقم نکلوانےکی کوشش بھی کی تھی جس میں وہ ناکام رہے ۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7