اسلام آباد (نیوز پاکستان) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سگنل ریجمنٹ سینٹر کوہاٹ کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سگنل ریجمنٹ کے دورہ کے موقع پر جنرل راحیل شریف کا خطاب میں کہنا تھا کہ بلا تفریق سب کا احتساب پاکستان کی یکجہتی،سالمیت،خوشحالی کے لیے ضروری ہے جبکہ ملک میں امن و استحکام کرپشن کے خاتمے سے جڑے ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے پاک فوج مکمل تعاون کرے گی۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ کرپشن کی لعنت کو جڑسے اکھاڑ کرپھینکے بغیردائمی امن نہیں آسکتا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ،انتہاپسندی کیخلاف جنگ پوری قوم کی حمایت سے لڑی جارہی ہے۔ اس سمت میں مسلح افواج آئندہ نسلوں کیلئےہربامقصدکوششوں کی مکمل حمایت کریں گی۔
بعد ازان آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں سگنلزکورکی کمیونیکیشن خدمات کو سراہا اورمیجر جنرل سہیل احمد زیدی کو کرنل کمانڈنٹ کو رسگنل کے بیج لگائے۔