You are currently viewing مٹھائی تیار ہے شادی میں آجاؤ، مولوی صاحب بلارہے، راء ایجنٹس کے انکشافات

مٹھائی تیار ہے شادی میں آجاؤ، مولوی صاحب بلارہے، راء ایجنٹس کے انکشافات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ کے ہاتھوں گرفتار راء ایجنٹس کے سنسنی خیز انکشافات، دونوں ایجنٹس کے پاس سے پاک بحریہ اور کوسٹ گارڈز کی حساس تنصیبات کی تصاویر برآمد ہوئیں جبکہ رابطہ کرنے کیلئے کوڈ ورڈز کا استعمال کرتے۔

تفیصلات کے مطابق محکمہ انسدادِ دہشتگردی کی زیرِحراست ٹھٹہ سے گرفتار راء کے ایجنٹس صدام حسین عرف روشن ماچھی اور محمد بچل سولنگی نے تحقیقات کے دوران اپنی خفیہ سرگرمیوں سے متعلق انکشافات کردیے۔ دونوں ایجنٹس کو بھارت میں خفیہ کوڈ نمبرز الاٹ کیے گئے تھے۔

زیرِ حراست دونوں ایجنٹس کا کہنا ہے کہ وہ بھارت میں رابطہ کرکے کوڈ ورڈ کا استعمال کرتے تھے، اُن کا کوڈ ورڈ تھا مولوی صاحب بلارہے ہیں، مٹھائی تیار ہے شادی میں آجاؤ جیسے کوڈ ورڈ کا استعمال کرتے تھے۔ انہیں پہلے 226 اور بعد میں 201 نمبر فراہم کیا گیا۔

راء ایجنٹ صدام کا کہنا تھا کہ بھارتی ماہی گیر اور بارڈر سیکورٹی فورس کے افسروں کے ذریعے بھارت کے ساحل کواری کریک بھی جاچکا ہے، دونوں ملزمان ٹھٹہ کے رہائشی ہیں جبکہ ملزمان نے اپنے کئی ساتھیوں کے نام بھی بتادیے۔

راء ایجنٹس کے پاس سے جوہڑ جمالی فشریز، کیماڑی ڈالمیا اور کارساز کے علاقوں میں پاک بحریہ اور کوسٹ گارڈز کی حساس تنصیبات کی تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔