اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) کراچی والوں پر پھر مہنگائی کا بم گرادیا گیا، الیکٹرک کو بجلی کے نرخ میں 57پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری مل گئی ہے۔ نیپرا نے کراچی الیکٹرک کی نرخ میں اضافے کی درخواست کی سماعت کی ہے، جس میں کے الیکٹرک کی جانب سے 57.6 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔ درخواست کی شنوائی کے دوران نیپرا نے کےالیکٹرک حکام سے لوڈشیڈنگ کے متعلق دریافت کرتے ہوئے کہا کہ پیداواری یونٹس کو مکمل صلاحیت پر کیوں نہیں چلایا جارہا ہے جس کے جواب میں کراچی الیکٹرک کے ترجمان نے بیان کیا کہ گیس پریشر نہ ہونے کے باعث پیداواری صلاحیت کم ہے۔ نیپرا نے جرح کی گیس سپلائی کے معاہدے کی کاپی فراہم کریں کیونکہ معاہدے میں پریشر کی گارنٹی دی جاتی ہے۔ فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے لہٰذا اگر گیس کا مسئلہ ہے تو فرنس آئل سے پیداوار بڑھا کر کراچی کو بلاتعطل بجلی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق کراچی میں ساڑھے4سو میگاواٹ یومیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
بجلی مزید مہنگی،کےالیکٹرک کے نرخوں میں اضافہ منظور
- Post author:News Pakistan Staff
- Post published:19/01/2016 15:42
- Post category:رجحان / کراچی
- Post last modified:20/01/2016 14:35
- Reading time:1 mins read