کراچی (ڈیسک) سندھ پولیس میں کرپشن اور دیگر جرائم میں ملوث 19 پولیس افسران کو نوکری سے برطرف اور 130 کو جبری ریٹائرکیا گیا
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ پولیس افسران کے کرمنل رکارڈ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔
رپورٹ کے مطابق کرپشن اور دیگر جرائم میں ملوث 130 پولیس افسران و اہلکاروں کو جبری ریٹائر کیا گیا جب کہ 19 پولیس افسران کو نوکری سے برطرف بھی کیا گیا
آئی جی سندھ کی رپورٹ کے مطابق کرپشن اور دیگر جرائم میں ملوث اے ایس آئی سے لے کر انسپکٹر رینک تک کے افسران کو نوکری سے برطرف اور اسی رینک کے افسران کو جبری ریٹائر بھی کیا گیا ہے۔اے ڈی خواجہ نے رپورٹ میں کہا ہےکہ عدالت کو یقین دلاتا ہوں کسی کےساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہےکہ آئی جی سندھ اور سیکریٹری داخلہ نے گزشتہ روز عدالت میں رپورٹ جمع کرائی تھی جس میں سندھ پولیس کے 17 سے 18 گریڈ تک افسران کی کرپشن اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کی نشاندہی کی گئی تھی