ریاض (اسٹاف رپورٹر) فضائی سفر کے حوالے سے برونائی کی سرکاری ایئرلائن نے تاریخ رقم کردی، برونائی ایئرلائنز کی خواتین عملے پر مشتمل پرواز نے برونائی سے سعودی عرب تک اڑان بھری۔
تفصیلات کے مطابق برونائی کی سرکاری ایئرلائنز کا بوئنگ ڈریم لائنز 787 طیارہ جدہ کے ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا جس میں صرف خواتین کا عملہ سوار تھا۔ یہ سنگِ میل برونائی کے قومی دن کے موقع پر عبور کیا گیا۔
پرواز کی پائلٹ آفیسر شریفہ زرینہ تھی جبکہ ان کی معاونت سینیئر فرسٹ آفیسرز سریانہ نوردین اور ڈی کے نادیہ پی جی خشیم نے کی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں عورت کو گاڑی چلانے کی بھی اجازت نہیں ہے۔