You are currently viewing پاکستان سمیت عالمی رہنماؤں کی ترک  فوجی بغاوت کی شدید الفاظ میں مذمت

پاکستان سمیت عالمی رہنماؤں کی ترک فوجی بغاوت کی شدید الفاظ میں مذمت

انقرہ(ڈیسک) ترکی میں فوجی ٹولے کی جانب سے بغاوت کے بعدپاکستان سمیت دنیا بھر سے عالمی رہنماؤں نے ترکی میں فوجی بغاوت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ساتھ ہی گہری تشویش کا بھی اظہار کیا جارہا ہے ۔

ترجمان حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ ترکی فوجی گروپ کی جانب سے جمہوریت پر حملہ اور قانون کی حکمرانی کی ناکام کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔ امید ہے ترکی میں جلدامن لوٹ آئے گااور صورتحال معمول پرآجائے گی ۔

ترکی میں فوجی بغاوت کو ناکام بنانے کے حوالے سے پاکستان کا کہنا ہے کہ  پاکستان  ترکی کےجمہوری نظام اورمنتخب حکومت کی بھرپورحمایت کرتا ہے ۔ اور پاکستان ترک حکومت اور عوام  کے ساتھ  ہر مشکل گھڑی میں شانہ بشانہ ہے۔

امریکی صدر براک اوباما نے اپنے بیان میں ترکی کی تمام سیاسی جماعتوں اور عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ منتخب جمہوری حکومت کاساتھ دیں ساتھ ہی کا یہ بھی کہنا ہے کہ تشدد اور خونریزی سے گریز کیا جائے۔

امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے ترکی میں ایک فوجی بغاوت  اور ملکی کنٹرول سنبھالنے کی ناکام کوشش پر افسوس  کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ترکی کی منتخب حکومت اور جمہوری اداروں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون نے بھی ترک عوام سے پُرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فوج کی جانب سے ملکی معاملات میں مداخلت کسی صورت قبول نہیں ہے۔

جبکہ ترکی  میں فوجی بغاوت کے حوالے سے  نیٹو سربراہ کاکہنا ہےکہ ترکی نیٹو کا ایک اہم رکن ہے اور نیٹو ترکی کے تما م جمہوری اداروں کی عزت کرتا ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.