You are currently viewing پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھنے والے ناراض ہیں تاہم الگ نہیں ہوئے، نثارکھوڑو

پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھنے والے ناراض ہیں تاہم الگ نہیں ہوئے، نثارکھوڑو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینیئر وزیر نثار کھوڑو کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی میں کوئی گروہ بندی نہیں ہورہی، جو ناراض ہیں وہ الگ نہیں ہوسکتے۔

بحریہ یونیورسٹی میں وزیرتعلیم سندھ نثار کھوڑو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی میں کوئی گروہ بندی نہیں ہورہی ہے، جن لوگوں نے پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی وہ ناراض تو ہوسکتے ہیں لیکن الگ نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ پہلی بار ایسا نہیں ہورہا، 1990 میں بھی متحدہ کے کچھ منتخب اراکین استعفیٰ دے کر الگ ہوگئے تھے۔ ملک کی سب سے پرانی پارٹی مسلم لیگ ہے جس کے کئی گروہ ہیں، پیپلزپارٹی سے بھی لوگوں نے نکل کر سیاسی پارٹیاں بنائیں، چونکہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے لہذا آئین ہر ایک کو اپنی پارٹی بنانے کی اجازت دیتا ہے۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی بائیومیٹرک اچھا اقدام ہے اس کے نتائج مثبت نکلیں گے۔