You are currently viewing بنگلہ دیشی خاتون سفارتکار پاکستان سے بےدخل، واپس روانہ
020116151

بنگلہ دیشی خاتون سفارتکار پاکستان سے بےدخل، واپس روانہ

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) بنگلادیش کی سفارتکار موشومی رحمان کو گزشتہ روز ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24 گھنٹوں میں پاکستان سے نکل جانے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ خاتون سفارتکار آج نجی پرواز ٹی جی711 سے استنبول کے راستے بنگلادیش روانہ ہوگئیں۔ موشومی رحمان بنگلادیشی ہائی کمیشن میں سیاسی قونصلرکے فرائض انجام دے رہی تھیں۔

ترجمان دفترخارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کےمطابق موشومی رحمان کو سفارتی آداب کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔ دفترخارجہ نے بنگلادیشی ہائی کمشنر سہراب حسین کو طلب کرکے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بنگلہ دیش کی حکومت نے بھی پاکستانی سفارتکار فارینہ کو ملک بدر کردیا تھا۔