کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماہرین کے مطابق ہلدی کا استعمال (ٹی بی) تپ دق کے استعمال کے لیئے موثر ہے۔
کہ پھیپھڑوں، دماغ، گردوں اور ریڑھ کی ہڈی کو ناکارہ بناکر ہلاک کرنے والا مرض تپ دق ( ٹی بی) کا مؤثر علاج ہلدی کے استعمال سے ممکن ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق ہلدی ٹی بی کے جراثیم کو مؤثر طور پر ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ہلدی میں پایا جانے والا سرکیومن ایک خاص جزو ہے جس کو اینٹی آکسیڈنٹس کی خاص اہمیت حاصل ہے، امریکا میں ڈینور ویٹرن افیئرز میڈیکل سینٹر نے دریافت کیا ہے کہ سرکیومِن کامیابی سے خلیات میں ٹی بی کا بیکٹیریا ختم کرسکتا ہے جب کہ اس دریافت سے ٹی بی کی نئی اور بہتر دوا بنانے میں مدد مل سکے گی۔
واضع رہے کہ پوری دنیا میں ٹی بی کا بیکٹیریا ’’مائیکوبیکٹیریم ٹیوبرکلوسس‘‘ تیزی سے تبدیل ہوکر دواؤں سے بھی اپنا نشان نہں چھوڑ رہا اور ہر سال 10 سے 15 لاکھ افراد اس بیماری کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں،تاہم اب ماہرین نے اس سے نمٹنے کے لیئے ہلدی کو موثر ثابت کردیا ہے۔