You are currently viewing گھوٹکی میں باپ بیٹے کے قتل پر نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

گھوٹکی میں باپ بیٹے کے قتل پر نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

کراچی (نیوز ڈیسک) نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے گھوٹکی میں باپ اور بیٹے کے قتل کا نوٹس لے لیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق جسٹس (ر) مقبول باقر نے آئی جی سندھ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ترجمان کے مطابق گھوٹکی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران قتل کا یہ تیسرا واقعہ ہے، آئی جی سندھ کو مقامی پولیس کو متحرک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس سربراہ کو ہدایت کی ہےکہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔