You are currently viewing گورنر کی جانب سے شہریوں میں موبائل فون اور موٹر سائیکلیں تقسیم

گورنر کی جانب سے شہریوں میں موبائل فون اور موٹر سائیکلیں تقسیم

کراچی (نیوز ڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بیل آف ہوپ پر گورنر ہاؤس آنے والے افراد میں امدادی رقم، لیپ ٹاپ اور اسٹریٹ کرائم کے شکار افراد میں موٹر سائیکلیں اور موبائل فون تقسیم کردیے۔
گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب کے دوران گورنر سندھ نے بیل آف ہوپ پر آنے والے 25 افراد میں امدادی رقم کے چیکس جبکہ اسٹریٹ کرائم کے شکار 12 افراد میں موٹرسائیکلیں اور 3 موبائل فون بھی تقسیم کیے۔
گورنر سندھ نے آئی ٹی کی تعلیم حاصل کرنے والی 13 سالہ طالبہ کو موبائل فون دیا اور 7 طالب علموں میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیے۔
خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ میں اس کار خیر میں ساتھ دینے والوں کا شکر گزار ہوں، گورنر اینی شیٹو کے تحت روزگار اسکیم کے مطابق اچھے فنانشل پروپوزل پر لوگوں کو رقم فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کی ڈالرز میں آمدنی کا آغاز خوش آئند ہے، اس سے انہیں اپنی معاشی حالت بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.