You are currently viewing گواہی کیلئے عدالت میں پیش نہ ہونے پر اداکارہ سنبل اقبال کے وارنٹ گرفتاری جاری

گواہی کیلئے عدالت میں پیش نہ ہونے پر اداکارہ سنبل اقبال کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی (ڈیسک) عدالت نے پاکستان شوبز اندسٹری کی اداکارہ سنبل اقبال کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے گواہی اور شواہد پیش نہ کرنے کے معاملے پر اداکارہ سنبل اقبال کے 10 ہزار روپے مالیت کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ انہیں گرفتار کرکے 15 فروری کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ایف آئی اے کے مطابق سنبل اقبال نے 2020 میں شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد ندیم کیانی و دیگر کے خلاف پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ملزم کے وکیل کا کہنا ہے کہ اداکارہ سنبل اقبال کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ندیم کیانی و دیگر نے اس کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی ہے تاہم اداکارہ سنبل اقبال گواہی کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہورہی۔یاد رہے کہ مذکورہ کیس میں ندیم کیانی نے ضمانت کرا رکھی ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7