You are currently viewing کے یو جے کے تحت عالمی یوم آزادی صحافت پر کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

کے یو جے کے تحت عالمی یوم آزادی صحافت پر کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

کراچی (ڈیسک) کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے عالمی یوم آزادی اظہار کے موقع پر کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں مختلف صحافتی تنظیموں نے شرکت کی جن میں پی ایف یو جے، پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن، سندھ جرنلسٹس کونسل، سندھ پریس کلب، پاکستان پریس فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن ودیگر تنظیمیں شامل تھیں۔
رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ میں صحافیوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات افسوس ناک ہیں، حال ہی میں پنو عاقل کے سینئر صحافی پریل دایو اور اس کے بیٹے کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ دنیا نیوز کے رپورٹر شہباز خان، ڈان کے فوٹو گرافر فیصل مجیب، اے پی کےفوٹوگرافر شکیل عادل کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، کیمرے چھینے گئے، کورنگی میں خاتون صحافی روبینہ ارشد پر فائرنگ کی گئی اور اس طرح کے واقعات جاری ہیں۔

کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرے سے پی ایف یو جے سندھ کے صدر سعید جان بلوچ خطاب کررہے ہیں

مظاہرے سے پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی، کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی، سیکریٹری محمد شعیب، پی ایف یو جے سندھ کے صدر سعید جان بلوچ، کے یو جے کے صدر اعجاز احمد، جنرل سیکریٹری عاجز جمالی، کے یو جے دستور کے نعمت خان، پیپ کے جمیل احمد، سندھ جرنلسٹس کونسل کے منور عالم، سندھ پریس کلب کے رستم جمالی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے پر تشدد واقعات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرے سے کے یو جے کے صدر اعجاز احمد خطاب کررہے ہیں