You are currently viewing کے یو جے کی جانب سے محمد احمد شاہ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

کے یو جے کی جانب سے محمد احمد شاہ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے نگراں صوبائی وزیر اطلاعات محمد احمد شاہ کے اعزاز میں استقبالیے کا انعقاد کیا گیا۔
استقبالیے میں صحافی برادری کی مختلف تنظیموں کے عہدے داران نے شرکت کی۔
صدر پی ایف یو جے جی ایم جمالی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت میں رہتے ہوئے احمد شاہ نے صحافیوں کی فلاح بہبود کے لیے بہت کام کیا۔

احمد شاہ نے صحافیوں کی بروقت مدد کے لیے کوئی کمی نہیں چھوڑی، صحافی برادری احمد شاہ کی بے حد مشکور ہے۔
انھوں نے کہا کہ کسی صحافی کی بیماری کا مسئلہ ہو یا کسی کی بچوں کی شادیاں احمد شاہ نے پورے سندھ کے صحافیوں کی ہر درخواست کو فوری طور پر قبول کیا۔
سندھ حکومت میں احمد شاہ جیسے لوگوں کی شدید ضرورت ہے۔

دریں اثناء نگراں صوبائی وزیر اطلاعات، اقلیتی امور وسماجی تحفظ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کراچی یونین آف جرنلسٹ کا شکر گزار ہوں کہ میرے اعزاز میں تقریب رکھی گئی۔
انھوں نے کہا کہ صحافی برادری سے میرا تعلق ساری زندگی کا ہے، حلف لینے کے بعد پہلا دورہ کراچی پریس کلب کا کیا، صحافیوں کے 6 ماہ سے رکے ہوئے تین سو 96 چیک سے متعلق انفارمیشن ڈپارٹمنٹ نے ایک لمحہ ضائع کیے بغیر مسئلہ حل کرایا۔

پورے سندھ کے صحافی رابطے میں ہیں،بہت سے لوگ بیمار ہیں،تکلیف میں ہیں، صحافیوں کے پلاٹس کا معاملہ نگراں حکومت کے ہاتھ میں نہیں تھا، امید ہے کہ پیپلز پارٹی کی منتخب حکومت صحافیوں کے مسائل کو ترجیحات میں رکھے گی۔
تمام صحافی میری ایک آواز پر میرے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، جب سے میں آرٹس کونسل آیا صحافیوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔
انھوں نے کہا کہ یہ ہماری بنیادی ضرورت ہے کہ ہم اپنے لوگوں کا خیال رکھیں۔

منسٹری آف انفارمیشن نے ایک صحافی کا نام بھی اپنی طرف سے نہیں ڈالا، ہر شہر کی صحافی تنظیموں کی طرف سے جو نام آئے انہیں سہولت فراہم کی گئی۔
نگراں صوبائی وزیر اطلاعات نے سینئر صحافی اجمل خٹک کشر کے انتقال پر دعا بھی کروائی۔

تقریب سے صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی، صدر کے یو جے اعجاز احمد، سیکریٹری عاجز جمالی نے بھی خطاب کیا۔