اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 48 ہزار ایک سو ہو گئی جبکہ اس مہلک مرض سے جاں بحق افراد کی تعداد 1یک ہزار 17 ہو گئی ۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 15 ہزار 346 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 4 لاکھ 14 ہزار 254 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید دو ہزار 193 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 48 ہزار 91 ہوگئی۔ 32 ہزار 919 مریض اس وقت اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جب کہ 14 ہزار 155 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 32 افراد کورونا کے ہاتھوں لقمہ اجل بن گئے۔ اس طرح ملک میں مجموعی اموات 1017 ہوگئی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 351 اموات ہوئی ہیں جب کہ سندھ میں 316، پنجاب میں 297، بلوچستان میں 38، اسلام آباد میں 10 اور گلگت بلتستان میں 4 جب کہ آزاد کشمیر میں ایک مریض جان کی بازی ہار گیا۔