اسلام آباد(ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 27475 ہو گئی جبکہ 619 افراد اس مہلک مرض سے جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔
آج اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 668 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں پنجاب سے 438، بلوچستان 151، اسلام آباد 51، گلگت بلتستان 27 اور آزاد کشمیر سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 221 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ پنجاب میں 191 ، سندھ میں 176 ،بلوچستان میں 24، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔