کراچی (نیوز ڈیسک) کمشنر کراچی کے احکامات کو دودھ فروشوں نے نظرانداز کرتے ہوئے مقررہ نرخ سے 30 روپے اضافی قیمت پر فروخت کا سلسلہ جاری رکھا۔
خریداروں نے شہر میں فی لیٹر دودھ 220 اور کہیں 230 روپے میں فروخت کیے جانے کی شکایات کیں۔
دکانداروں کے مطابق ہول سیلرز سے کم ریٹ پر دودھ ملے گا تو ہم بھی سستا دیں گے۔
دکاندار نے شکوہ کیا کہ حکومت دودھ کی منڈیوں اور ہول سیلرز پر قیمتیں کم کرنے کے لیے زور نہیں ڈالتی، حکومت کا سارا زور دکانوں پر ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ کمشنر کراچی نے گزشتہ روز دودھ کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ہول سیل قیمت 188 جبکہ ریٹیل قیمت 200 روپے لیٹر مقرر کی تھی۔