کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں پتنگ کی ڈور سے حادثات کی روک تھام کے لیے کمشنر کراچی نے پتنگ بازی پر پابندی عائد کردی۔
کمشنر کراچی نے کہا کہ دفعہ 144 کے تحت پتنگ بنانے اور فروخت پر بھی پابندی ہوگی۔
کمشنر کراچی نےکہا کہ شہریوں کو پتنگ کی ڈور سے محفوظ رکھنےکے لیے پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کمشنر کے مطابق بعض عناصر تیز دھار مانجھا بنا رہے ہیں جو غیر محفوظ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی 30 مارچ سے 29 مئی تک رہے گی۔