You are currently viewing کمشنر کراچی نے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی، نوٹیفکیشن جاری

کمشنر کراچی نے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی، نوٹیفکیشن جاری

کراچی (نیوز ڈیسک) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ساحلی علاقوں میں سمندر میں نہانے، تیراکی اور غوطہ خوری پر پابندی لگا دی۔
کمشنر کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ساحلی علاقوں میں سمندر میں نہانے، تیراکی یا غوطہ خوری کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
دفعہ 144 کے تحت ماہی گیروں کے سمندر میں جانے پر بھی 31 اگست تک پابندی لگائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے تیز بارش کی پیشگوئی کے باعت آج کراچی کے سرکاری اور نجی اسکول آج بند رہیں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.