You are currently viewing کرپشن کے الزام میں افغان کرکٹ ٹیم کے بیٹر پر 5 سال کی پابندی

کرپشن کے الزام میں افغان کرکٹ ٹیم کے بیٹر پر 5 سال کی پابندی

  • Post author:
  • Post category:دنیا / کھیل
  • Post last modified:08/08/2024 09:10
  • Reading time:1 mins read

کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان کرکٹ بورڈ نے کرپشن کے الزام میں افغان ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹر احسان اللہ جنت پر 5 سال کے لیے پابندی لگادی۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ انہوں نے کرپشن کے الزام میں احسان اللہ جنت پر 5سال کی پابندی عائد کی ہے۔
افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق احسان اللہ جنت نے رواں برس کے اوائل میں ہونے والی کابل پریمیئر لیگ کے دوران بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی۔
افغان کرکٹ بورڈ کی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ احسان اللہ آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.1.1 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔
5 سالہ پابندی کے دوران احسان اللہ جنت کسی کرکٹ کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے، کرکٹر پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
افغان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے انکشاف کیا کہ 3 دیگر کھلاڑیوں کا بھی میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا شبہ ہے، البتہ اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ احسان اللہ افغانستان کی جانب سے 20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔
علاہ ازیں احسان اللہ نے کابل پریمیئر لیگ 2024 میں شمشاد ایگلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے 4 اننگز میں 72 رنز بنائے تھے۔