انقرہ (ڈیسک)ترکی میں 112 فوجیوں اور سابق فوجی سکول کے طلبا کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیاہے جن پر جون 2016 کی ناکام بغاوت سے مبینہ روابط رکھنے کا الزام عائد ہے۔
چینی خبر رساں ادارے نے ترکی کی خبر رساں ایجنسی انادولو کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہےکہ ترکی کے مغربی شہر ازمیر کے پراسکیوٹرز کی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد 112 افراد کے خلاف 22 صوبوں میں کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اب تک 76 مشتبہ افراد کوگرفتار کیا گیا ہے اور ابھی مزید کارروائیاں جاری ہیں۔ایجنسی کے مطابق ناکام بغاوت کی تحقیقات کے دائرہ کار میں 2019 کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 3 ہزار 338 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔رپورٹ کےمطابق ترکی کی جانب سے امریکہ میں مقیم عالم دین فتح اللہ گولن اور اس کے نیٹ ورک کو ناکام بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے ۔ فتح اللہ گولن کی جانب سے اس الزام کی تردید کی جاتی ہے۔