راولپنڈی (نیوز ڈیسک) اینٹی کرپشن کورٹ نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
انسداد کرپشن کی خصوصی عدالت نے کرپشن کے مقدمے میں زیر حراست فواد چوہدری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 2لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
خصوصی عدالت نے فواد چوہدری کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر رہا کرنے کرنے کا حکم جاری کردیا۔
واضح رہے کہ اینٹی کرپشن پولیس نے فواد چوہدری کو گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔