You are currently viewing محب مرزا نے بہترین اداکاری پر آئیکون ایوارڈ حاصل کرلیا

محب مرزا نے بہترین اداکاری پر آئیکون ایوارڈ حاصل کرلیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا نے بہترین اداکاری پر ”آئیکون ایوارڈز 2023“ اپنے نام کرلیا۔
محب مرزا کو معاشرے میں تعلیم کے حصول کے لیے آگاہی پیدا کرنے والی ڈرامہ سیریل ”رضیہ“ کے کردار ”سلیم“کے لیے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اداکار نے سوشل میڈیا پر ایوارڈ کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا میری ڈرامہ سیریل ”رضیہ“ کو 8 ایوارڈز سے نوازا گیا، شکر گزار ہوں کہ میرے کام کو سراہا گیا۔

محب مرزا نے ایوارڈ شو کے ججز کا بھی شکریہ ادا کیا اور ساتھی اداکارہ مومل کے کام کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ”آپ کی پرفارمنس کے بغیر سلیم نامکمل تھا، تقریب میں آپ کی کمی کو بہت محسوس کیا“۔