You are currently viewing کراچی کے مسائل کا حل : وفاق اور سندھ میں اتحاد  قائم

کراچی کے مسائل کا حل : وفاق اور سندھ میں اتحاد قائم

کراچی (ڈیسک) شہر قائد کے مسائل کے حل کے لیے وفاقی اور سندھ حکومت میں اتحاد قائم ہو گیا ۔

ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات کی، اس ملاقات میں ڈی جی این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل بھی موجود تھے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزراء سید ناصر شاہ اور سعید غنی تھے۔

ملاقات کے دوران سندھ بالخصوص کراچی  کے مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وفاق و سندھ کے درمیان رابطہ کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ جو پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے پارلی مینٹیرینز پر مشتمل ہوگی۔ کمیٹی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،وفاقی وزرا علی زیدی اور امین الحق کے علاوہ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ بھی شامل ہوں گے۔ کوآرڈینیشن کمیٹی وفاق اور صوبے کے درمیان سندھ بھر کے منصوبوں پر رابطہ کاری کے فرائض انجام دے گی۔

بعد ازاں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کے ہمراہ پریس  کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت کوشش کرتی رہی ہے، اس معاملے پر صوبائی حکومت سے بات چیت چل رہی ہے، آئین کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومت کے اختیارات ہیں، تمام حکومتیں جن کے پاس اختیارات وہ مل کر کام کریں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.