You are currently viewing کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں منگل کے روز رموسلا دھار بارش ہوئی۔
شارع فیصل، اسٹیڈیم روڈ، گلشن اقبال، ملیر، نمائش چورنگی، صدر، اولڈ سٹی ایریا، لیاقت آباد، ایف بی ایریا سمیت دیگر علاقوں میں تیز اور ہلکی بارش ہوئی جبکہ ابھی بھی کئی علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔
بارش کے دوران تیز ہوا بھی چلتی رہی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ آسمان اب بھی کالے بادلوں سے بھرا ہوا ہے۔
یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں دوپہر کے بعد آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔
محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ آج کراچی میں کہیں ہلکی اور کہیں معتدل بارش متوقع ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹےکے دوران موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.