You are currently viewing کراچی کے عوام کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، وزیراطلاعات

کراچی کے عوام کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، وزیراطلاعات

 اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر ٹوئٹ کر تے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ  ‏کراچی پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اس کے مسائل ہمارے مسائل ہیں، عمران خان کراچی کی رونقیں اور بطور صنعتی شہر حقیقی شناخت بحال کرنے کیلئے  پرعزم ہیں۔

سینٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے 12 سالہ طویل اقتدار میں شہر قائد کو تباہ حال کیا، کراچی کے عوام کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.