کراچی (ڈیسک) کراچی کے صارفین پر بجلی گرانے کی تیاری ہو رہی ہے، کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کیلئے نیپرا کو درخواست دے دی۔
مذکورہ درخواست جون کے مہینے میں پیدا شدہ بجلی کے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ 28 جولائی کو نیپرا اس درخواست پر سماعت کرے گا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ماہ جون میں 13 ارب یونٹ بجلی پیدا کی گئی جس کی پیداواری لاگت 213 ارب روپے بنتی ہے۔ لاگت کی تفصیل کے مطابق فرنس آئل سے پیدا کی گئی بجلی کی قیمت 36.20 روپے، کوئلے سے پیدا کی گئی بجلی کی قیمت 20.80 روپے، گیس سے پیدا شدہ بجلی کی قیمت 8.92 روپے جب کہ ایل این جی سے پیدا کی گئی بجلی کی قیمت 28.38 روپے ہے۔ ایران سے خریدی گئی بجلی کی قیمت 19.75 پیسے بتائی گئی ہے۔ دوسری جانب سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) حکام نے بھی جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی سمری ارسال کردی ہے