You are currently viewing کراچی کی آبادی ایک کروڑ 78لاکھ، سندھ کی ساڑھے پانچ کروڑ سے تجاوز کر چکی، ادارہ شماریات

کراچی کی آبادی ایک کروڑ 78لاکھ، سندھ کی ساڑھے پانچ کروڑ سے تجاوز کر چکی، ادارہ شماریات

کراچی (ڈیسک) ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ سندھ میں کی گئی مردم شمار ی کے بعد موصولہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی ڈویژن کی آبادی ایک کروڑ 78لاکھ شمار کی گئی ہے۔
ڈائریکٹر شماریات منور علی کے مطابق سندھ بھر کی آبادی ساڑھے پانچ کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے، حتمی تاریخ میں توسیع کے بعد مردم شماری کا عمل 15مئی تک جاری رہے گا، انھوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ مردم شماری کے عملے سے تعاون کریں اور اپنا اندراج کرائیں۔
انھوں نے بتایا کہ حیدرآباد ڈویژن کی اب تک کی آبادی 1 کروڑ 21لاکھ سے زائد ہے، لاڑکانہ کی 80 لاکھ جبکہ میرپورخاص کی آبادی 50 لاکھ سے زائد ہے۔
دوسری جانب شہید بینظیر آباد ڈویژن میں 60 لاکھ نفوس رہائش پذیر ہیں اور سکھر ڈویژن کی آبادی 61لاکھ 82 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔
ڈائریکٹر نے کہا کہ وہ علاقے جہاں اب تک مردم شماری کا عملہ نہیں پہنچ سکا اور جن علاقوں کی کی نشاندہی کی گئی ہے وہاں مردم شماری کا عمل 15 مئی تک جاری رہے گا۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.