You are currently viewing کراچی کا شمار دنیا کے سستے ترین شہروں میں ہونے لگا

کراچی کا شمار دنیا کے سستے ترین شہروں میں ہونے لگا

لندن (ڈیسک) دنیا کےسستے ترین شہروں میں کراچی کا شمار ہونے لگا۔ دنیا کے بیشتر شہروں کی نسبت کراچی میں زندگی کی ضرورت کی اشیاء سستے داموں میسر ہیں۔
بین الاقوامی ادارے اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زندگی گزارنے کے حوالے سے کراچی دنیا کے سستے شہروں کی فہرست میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔
اس فہرست میں کراچی کا نمبر چوتھا ہے۔ دوسری جانب ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں نیو یارک اور سنگا پور ہیں۔ دیگر مہنگے شہروں میں ہانگ کانگ، لاس اینجلس ، زیورچ، جینیوا، سان فرانسسکو، پیرس اورکوپن ہیگن شامل ہیں۔
انڈیا کے شہر بنگلور، احمد آباد کا شمار بھی سستے شہروں میں ہوتا ہے۔ الماتے، تاشقند، تیونس، تہران، طرابلس اور دمشق دنیا کے سستے ترین شہر ہیں۔
سروے میں دنیا کے 172 شہروں کا موازنہ کیا گیا ہے، سروے کے مطابق ایکسچینج ریٹ میں اتار چڑھاؤ اور شرح سود میں اضافے کی وجہ سے دنیا بھر میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔