کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو سندھ ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے اینٹی کرپشن پولیس کو گرفتاری سے روک دیا تھا۔
یاد رہے کہ اینٹی کرپشن عدالت حیدرآباد نے حلیم عادل شیخ کو بھی 7 دن میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے عدم پیشی پر پی ٹی آئی رہنما کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
دریں اثناء حلیم عادل نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
حلیم عادل شیخ نے وکلاء نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ پولیس کو حلیم عادل شیخ کی گرفتاری سے روکا جائے۔
جسٹس امجد ستہو نے ریمارکس دیئے کہ جس کیس کی درخواست دائر کی گئی تھی اس میں پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔
جس ایشو کو درخواست کا حصہ نہیں بنایا گیا اس میں کیسے حکم دے سکتے ہیں؟۔