You are currently viewing کراچی ٹیسٹ : پاکستان نے  جنوبی افریقا  کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

کراچی ٹیسٹ : پاکستان نے جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

کراچی (ڈیسک)کراچی ٹیسٹ میں  پاکستان نے  مہمان جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے شکست  دیدی ۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 220 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم فواد عالم کی سنچری کی بدولت 378 رنز بنانے میں کامیاب رہی اور یوں میزبان ٹیم کو 158 رنز کی برتری حاصل کی جس کے جواب میں مہمان ٹیم 245 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے دیے گئے 88 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 3 وکٹیں گنوایں۔ عمران بٹ 12،۔ عابد علی 10 اور کپتان بابراعظم 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اظہر علی 31 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

دوسری اننگز میں مہمان ٹیم کی جانب سے ڈین ایلگر 29 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ وین ڈیر ڈاسن اور اور ایڈن مارکرم نے 127 رنز کی اہم شراکت قائم کی اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کی تاہم یاسر شاہ نے اس شراکت کا خاتمہ کرتے ہوئے ڈاسن کو 64 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں اسپنرز چھائے رہے۔ نعمان علی نے 5 اور یاسر شاہ نے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ایک وکٹ حسن علی کے حصے میں آئی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.