You are currently viewing کراچی وزیراعلیٰ ہاؤس میں خصوصی کووڈ-19 آپریشن سیل قائم

کراچی وزیراعلیٰ ہاؤس میں خصوصی کووڈ-19 آپریشن سیل قائم

کراچی(ڈیسک) حکومت سندھ نے عالمگیر وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے وزیراعلیٰ ہاوس میں خصوصی آپریشن سیل قائم کر دیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی آپریشن سیل وزیراعلیٰ ہاوس میں قائم کیا گیا ہے جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 10 ماہرین شامل ہیں۔صوبائی حکومت کی جانب سے قائم کردہ کووڈ-19 آپریشن سیل سندھ بھر میں کورونا کے مریضوں اور وبائی صورتحال پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرے گا۔سیل صوبے بھر میں آئی سی یو، آئسو لیشن وارڈز، ساز و سامان اور مریضوں کی طبی امداد کو یقینی بنائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا آپریشن سیل کے ممبران میں کوآرڈینیٹر ای او سی فیاض جتوئی، ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ فیاض عباسی، ڈپٹی سیکریٹری، سی ایم سیکرٹیریٹ مہوش قلبانی بھی شامل ہیں۔کووڈ-19 کورونا آپریشن سیل کے ماہرین میں ڈپٹی ٹیم لیڈر یونیسیف ڈاکٹر عظیم، عالمی ادارہ صحت کے افسر ڈاکٹر آصف ذرداری کے علاوہ بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاونڈیشن کے ڈاکٹر احمد علی بھی شامل ہیں۔علاوہ ازیں ماہرین میں فیلڈ ایپیڈیمولوجی لیباٹری کے ڈاکٹر محمد آصف، ڈائریکٹر تھرل کول انرجی بورڈ جاوید احمد اور محکمہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر ہمایوں بھی شامل ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.