کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں شدید گرمی کے باعث گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ماہرین صحت نے شہریوں کو گرمی سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔
جناح اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کے کنسلٹنٹ کا کہنا ہے کہ گرمی بڑھتے ہی اسپتال میں روز گیسٹرو کے 60 سے 70 کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔
انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کھانے سے قبل ہاتھوں کو لازمی دھویا جائے جبکہ ہلکی، متوازن غذا اور پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کیا جائے۔