کراچی (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں کراچی میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور زیریں سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ 3 روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے جبکہ دن کے پہلے نصف حصہ میں شمال مغرب اور شمال سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے سجاول، ٹھٹھہ، حیدرآباد، عمرکوٹ، میرپورخاص اور تھرپارکر میں بھی گرمی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس دوران زیریں سندھ میں آئندہ 3 روز درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔