کراچی(ڈیسک) : محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے درمیان کراچی میں مزید گرمی کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں منگل تک گرمی میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ اتوار کے روز پارہ 39 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم رہے گا اور درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ہے جبکہ شمال یا مغربی علاقوں سے ہلکی ہوائیں چل سکتی ہیں۔
(این این آئی)