You are currently viewing کراچی میں سی ویو کے قریب کارپر فائرنگ سے ا یک شخص جاں بحق، مفرور ملزمان گرفتار

کراچی میں سی ویو کے قریب کارپر فائرنگ سے ا یک شخص جاں بحق، مفرور ملزمان گرفتار

کراچی(ڈیسک ):کراچی کے علاقے سی ویو دودریا کے قریب کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سی ویو کے علاقے دودریا کے قریب کار اور  ہیوی بائیک  کے درمیان تصادم ہوا جس کے بعد ہیوی بائیک پر سوار  شخص کے دیگر ساتھی جو کہ پیچھے ڈبل کیبن گاڑی پر تھے انہوں نے کار پر فائرنگ کردی ،فائرنگ سے کار میں سوار دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا ، مقتول کی شناخت ظافر کے نام سے ہوئی ہے ۔جاں بحق ہونے والا ظافر مقامی کالج میں سال اوّل کا طالبعلم تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور نعش قبضے میں لے کراسپتال منتقل کردی ۔ اسپتال عملے کے مطابق دوسرے شخص کی حالت بھی تشویشنا ک ہے۔ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے لیکن بعد ازاں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے خالد بن ولید روڈ کے قریب سے مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7