کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں ایس ایچ اوز لگانے کے لیے ایک بار پھر ٹیسٹ پاس سسٹم فعال کردیا گیا۔
اس حوالے سے کراچی پولیس چیف نے ٹیسٹ اور انٹرویو کے لیے کمیٹی قائم کر دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اچھی شہرت کے حامل افسران کو ایس ایچ اوز کے پول میں شامل کیا جائے گا، انسپکٹر اور سب انسپکٹر یو ایس سی کوالیفائیڈ افسران اپنی درخواست جمع کراسکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جو ایس ایچ او تعینات ہیں وہ بھی ٹیسٹ دے سکتے ہیں، البتہ جن افسران نے ماضی میں ٹیسٹ پاس کیا ہے وہ درخواستیں جمع نہ کرائیں۔
تمام افسران کو پاس ہونے والے پول سے ایس ایچ اوز لگایا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یو ایس سی کوالیفائڈ نہ ہونے والے افسران کو ایس ایچ اوز کی پوسٹنگ سے ہٹایا جائے گا۔
یاد رہے کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ٹیسٹ پاس ایس ایچ اوز کی پول پالیسی متعارف کرائی تھی۔