You are currently viewing کراچی: صارم برنی کی اہلیہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

کراچی: صارم برنی کی اہلیہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

کراچی (نیوز ڈیسک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے صارم برنی کی اہلیہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔
انسانی اسمگلنگ اور دستاویزات میں رد و بدل کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے ملزمہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے انہیں 1 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمہ کے ناقابل ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔
ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں صارم برنی کی اہلیہ کو بھی شریک ملزم قرار دیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.