کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے ہجرت کالونی کے نجی اسکول میں جنریٹر کا دھواں بھر نے سے بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بچوں کو اسکول سے باہر نکال کر گھروں کو روانہ کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ 6 سالہ پریا دختر معراج خان کی حالت زیادہ خراب ہونے پر اسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ گرمی شروع ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس کی وجہ سے مجبوراً جنریٹر چلائے جاتے ہیں۔